رسائی کے لنکس

بھارتی شہریوں کو شناختی نمبر کا اجرا


بھارتی شہریوں کو شناختی نمبر کا اجرا
بھارتی شہریوں کو شناختی نمبر کا اجرا

بھارت میں ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ہر بھارتی شہری کو، جن کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہے، ایک شناختی نمبر الاٹ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بدھ کے روز مغربی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں کے مکینوں میں پہلے شناختی کارڈ تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے غریب لوگوں کو خوراک کی تقسیم اور بینکاری جیسی بنیادی سہولتوں تک رسائی میں مدد مل سکے گی۔

بھارت میں غریب لوگوں کو اکثر اوقات اپنی شناخت کی تصدیق اور سرکاری سہولتوں کے حصول کے لیے درست کاغذی کارروائی میں مشکلات کا سامناکرتا ہے ۔

اس پروگرام سے دھوکہ دہی کی واقعات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

12 ہندسوں پر مشتمل شناختی نمبر ہر شخص کے بائیومیٹرک ریکارڈ سے منسلک ہوگا جس میں اس کی انگلیوں کے نشان اور آنکھ کی پتلیوں کی سکینگ بھی شامل ہوں گی۔

بھارتی حکام کو توقع ہے کہ وہ اگلے چند ماہ کے دوران 10 کروڑ افراد کو شناختی کارڈ جاری کردیں گے۔

اس پروگرام پر، جسے ایک آؤٹ سورسنگ کمپنی انفوسیز ٹیکنالوجیز چلارہی ہے، کئی ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

XS
SM
MD
LG