رسائی کے لنکس

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بھارت اور آسٹریلیا مدمقابل


بھارت کے ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی خوشی میں کرکٹ شائقین کا جشن
بھارت کے ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی خوشی میں کرکٹ شائقین کا جشن

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی ٹیم سیمی فائنل کھیلے بغیر فائنل میں پہنچی تھی۔ بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ لیکن گروپ اسٹیجز میں اچھی کارکردگی کی بناء پر اُسے فائنل کھیلنے کا حق دار ٹھہرایا گیا تھا۔

گروپ اے میں بھارت نے تمام چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ گروپ بی میں موجود انگلینڈ کی ٹیم کو 4 میچز میں سے تین میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی تھی۔

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ کو بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ بارش کے باعث جنوبی افریقہ کو 13 اوورز میں 98 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن وہ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا سکی۔

ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 10 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بھارت اورانگلینڈ کے علاوہ جنوی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

پاکستان نے 4 میچز میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دو میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا جس کی بنیاد پر اسے آگے بڑھنے کا موقع نہ مل سکا اور یوں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

XS
SM
MD
LG