رسائی کے لنکس

نئی دہلی بم دھماکے کے چوتھے ملزم کی تلاش


پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے ہفتے کے روز صداقت زادہ مسعود کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں

بھارتی حکام اسرائیلی سفارت کاروں پر حملے سے تعلق کے سلسلے میں چوتھے ایرانی کو تلاش کررہے ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے ہفتے کے روز صداقت زادہ مسعود کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔

ملائیشیا کے حکام نے پچھلے مہینے مسعود کو بنکاک میں ایک نام بم دھماکے سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیاتھا۔

بھارتی پولیس نے جمعے کو کہاتھا کہ ان کا خیال ہے کہ مسعود ان تین ایرانی باشندوں کے ساتھ رابطے میں تھا جنہیں نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک عہدے دار کی بیوی پر بم حملے کے الزام میں پکڑا گیاتھا۔ اس حملے میں خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

پولیس نے اس حملے کے سلسلے میں ایک ایرانی خبررساں ادارے کے ساتھ کام کرنے والے بھارتی صحافی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

نئی دہلی پولیس کے سربراہ گپتا کا کہناہے کہ محمد کاظمی کے اعتراف سے اس بڑی سازش سے پردہ اٹھانے اور نئی دہلی اور بنکاک حملوں کے درمیان تعلق کا پتا چلا۔

13 فروری کو نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک عہدے دار کی بیوی بم حملے میں اس وقت زخمی ہوگئی تھی جب وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لینے جارہی تھی۔

بھارتی عہدے داروں کا کہناہے کہ حملہ آوروں نے مقناطیسوں کی مدد سے دھماکہ خیز مواد خاتون کی گاڑی سے چپکا دیا تھا۔

جب کہ تھالی لینڈ کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ دہلی حملے کے ایک روز اسی طرح مقناطیس سے چپکایا جانےوالا ایک بم بنکاک میں وقت سے پہلے ہی پھٹ گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG