رسائی کے لنکس

جاپان بھارتی کرنسی کے استحکام میں مدد دے گا


جاپان بھارتی کرنسی کے استحکام میں مدد دے گا
جاپان بھارتی کرنسی کے استحکام میں مدد دے گا

جاپان نے بھارت کو اسے اپنی کرنسی میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ جاپانی وزیر اعظم یوشی کی ہو نودا نے اپنے بھارتی دورے میں بدھ کے روز نئی دہلی میں کرنسی کے تبادلے کے ایک معاہدےپر دستخط کیے جس کی مالیت 15 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔

توقع کی جاری جارہی ہے کہ اس معاہدے سے بھارتی روپے کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی جس کی قدر مسلسل گر رہی ہے اور ان دنوں بھارتی روپے کا شمار ان ایشیائی کرنسیوں میں کیا جارہاہے جن کی کارکردگی انتہائی غیر مستحکم ہے۔

جاپان کے خبررساں ادارے کیودو نے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے راہنماؤں نے اگلے سال مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بدھ کی صبح سرخ پتھر سے بنے صدارتی محل میں ایک رنگا رنگ تقریب میں جاپان کے وزیراعظم نودا کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات سے قبل مسٹر نودا نے کہا کہ ان کا ملک معیشت اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھنا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG