رسائی کے لنکس

کشمیربحران: قابو پانے میں ہرممکن مدد کی جائے گی: من موہن


بھارت کے زیرِ انتظام کشمیرکےوزیرِ اعلیٰ عمرعبداللہ نے ہفتےکےروز نئی دہلی میں وزیرِاعظم من موہن سنگھ، وزیرِ داخلہ پی چدم برم اور حکمراں اتحاد کی چیرپرسن سونیا گاندھی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اوروہاں کی تازہ صورتِ حال پرتبادلہٴ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم نے عمر عبداللہ کو موجود بحران پر قابو پانے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

عمر عبداللہ نے سب سے پہلے وزیرِ داخلہ سے ملاقات کی جِس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مزاحمت کی تحریک کو غیر ممالک سے پیسے مل رہے ہیں، ‘جِس کو روکنے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔’

بھارتی وزیرِ داخلہ کے ساتھ اُنھوں نے تفصیلی بات چیت کی ہے اور اُنھیں موجودہ صورتِ حال کے ساتھ ساتھ حالات کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ پی چدم برم سے اِس پر بھی بات ہوئی ہے کہ نیم مسلح دستوں اور مقامی پولیس کو مزید بہتر آلات دیے جائیں تاکہ وہ مجمع کو بہتر انداز میں کنٹرول کر سکیں اور لوگوں کی ہلاکتیں بھی نہ ہوں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG