بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف مظاہروں میں مزید کم از کم دو افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے جب کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام اضلاع میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
بھارتی کشمیر: عید پر کرفیو

1
سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے علاوہ پیلٹ گن (چَھروں والی بندوق کا) استعمال کیا۔

2
بھارت مخالف مظاہروں میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

3
جولائی کے اوائل سے ہی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین مڈبھیڑ دیکھنے میں آ رہی ہے۔

4
صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکام نے کئی ہفتوں سے کرفیو بھی نافذ کر رکھا ہے۔