رسائی کے لنکس

من موہن سنگھ کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال


وزیر اعظم من موہن سنگھ کے بھارتی کنٹرول والے کشمیر کے دو روزہ دورے کے آغاز کےموقع پر علیحدگی پسند تنظیموں کی اپیل پراس جنگ زدہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہوئی۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ سیکیورٹی کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے یہ دورہ کررہے ہیں۔

ہڑتال کے باعث سری نگر میں دکانیں، اسکول، دفاتر اور بینک بند رہے اور پولیس اور فوج کے ہزاروں اہل کار شہر کی تقریباً خالی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے۔

علیحدگی پسند عسکری تنظیمیں ، اس مسلم اکثریتی علاقے سے بھارتی راج کے خاتمے کے لیے 1989ء سے لڑ رہی ہیں۔ شورش اور اس کے ردعمل کے نتیجے میں اب تک 40 افراد سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں ، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG