رسائی کے لنکس

علیحدگی پسند کشمیری تنظیموں نے من موہن سنگھ کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی


علیحدگی پسند کشمیری تنظیموں نے من موہن سنگھ کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی
علیحدگی پسند کشمیری تنظیموں نے من موہن سنگھ کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی

بھارتی کنٹرول والے کشمیر میں مسلمان علیحدگی پسندوں کے سب سے بڑے اتحاد نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے امن مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم من موہن سنگھ کی مبہم پیش کش سے مایوسی ہوئی ہے۔ علیحدگی پسند راہنما نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک کشمیر کو ایک ایسے مسئلے کے طورپر تسلیم نہیں کیا جس کے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

ہمالیائی خطے میں واقع اس متنازع علاقے کے اپنے دوروزہ دورے کے دوران وزیراعظم من موہن سنگھ نے پیر کے روز کہاتھا کہ ان کی حکومت کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد کے مخالف کسی بھی گروپ سے بات چیت کے لیے تیار ہے ۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنما میر واعظ فاروق نے کہا کہ انہوں نے بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں سے اپنے فوجی نکالے، قیدیوں کو رہا کرے اور استثنائی قوانین کو منسوخ کرے۔

میر واعظ فاروق کی زیر قیادت علیحدگی پسند گروپ اور بھارتی حکومت کے درمیان ماضی میں بات چیت کے کئی دور ہوچکے ہیں مگران سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

کشمیری مسلم علیحدگی پسند بھارت سے آزاد ی یا پاکستان سے الحاق کے لیے دو عشروں سے لڑ رہے ہیں۔اس شورش کے نتیجے میں 47 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG