رسائی کے لنکس

راجیش کھنہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں


راجیش کھنہ کی میت کو ان کے گھر سے شمشان گھاٹ تک سفید پھولوں سے آراستہ ایک ٹرک پر رکھ کر لایا گیا۔

بھارت کی فلمی صنعت کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی آخری رسومات جمعرات کو ممبئی میں ادا کردی گئیں۔

وہ ایک روز قبل 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

راجیش کھنہ کی میت کو ان کے گھر سے شمشان گھاٹ تک سفید پھولوں سے آراستہ ایک ٹرک پر رکھ کر لایا گیا۔ اس دوران تمام راستے ہزاروں مداح ان کے آخری دیدار کے لیے موجود رہے۔

مرحوم کی آخری رسومات میں بھارتی فلمی صنعت، سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ راجیش کھنہ کی چتا کو ان کے نواسے نے آگ دی۔

ساٹھ اور ستر کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اس اداکار نے 166 کے لگھ بھگ فلموں میں کام کیا۔

وہ کچھ عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے ان کا علاج جاری تھی۔ تاہم منگل کی صبح کو انتقال کرگئے۔
XS
SM
MD
LG