رسائی کے لنکس

بھارت : ایشائى ببر شیروں کی آبادی میں اضافہ


بھارت : ایشائى ببر شیروں کی آبادی میں اضافہ
بھارت : ایشائى ببر شیروں کی آبادی میں اضافہ

گِیر نیشنل پارک میں اب شیروں کی تعداد411 ہوگئى ہے: مودی

بھارت میں عہدے داروں نے ملک کے مغربی صوبے گجرات میں اُن ایشیائى شیروں کی آبادی میں اضافے کی اطلاع دی ہے، جن کی نسل کے معدوم ہوجانے کا خطرہ ہے۔ یہ صوبہ اس قسم کے شیروں کا آخری قدرتی ٹھکانا ہے۔
گجرات کے وزیرِ اعلیٰ نریندر مودی نے اتوار کے روز نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ جنگلی جانداروں کے لیے محفوظ گِیر نیشنل پارک میں 2005 کے بعد سے 13 شیروں کا اضافہ ہوا ہے اور وہاں شیروں کی تعداد411 ہوگئى ہے۔ عہدے داروں نے شیروں کے بچّوں کی بڑی تعداد اور مادہ اور نَر شیروں کی تعداد میں صحت مند تناسب سمیت کئى مثبت علامتوں کی نشاندہی کی ہے۔
مودی نے کہا ہے کہ نیشل پارک کو مواصلاتی سہولتوں میں اضافہ کرنے اور کُھلے کنوؤں کو بند کرنے کا کوئى پروگرام شروع کرنے کے لیے پچھلے سال تقریباً 90 لاکھ ڈالر ملے تھے۔ مودی نے کہا ہے کہ ہر سال شیر کے اوسطاً 10 بچّے کُھلے کنوؤں میں گِر کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG