رسائی کے لنکس

غذا کی کمی کے سبب بھارت میں ہر سال 20لاکھ بچے لقمہٴ اجل بن جاتے ہیں


غذا کی کمی کے سبب بھارت میں ہر سال 20لاکھ بچے لقمہٴ اجل بن جاتے ہیں
غذا کی کمی کے سبب بھارت میں ہر سال 20لاکھ بچے لقمہٴ اجل بن جاتے ہیں

خوراک کمی کے سبب ہر سال ملک میں 20لاکھ بچوں کی موت واقع ہو جاتی ہے اور ان میں بیشتر اتر پردیش اور بہار کے ہوتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف گذشتہ دنوں نئی دہلی میں ہوئے منصوبہ بندی کمیشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کر رہے تھے۔

اجلاس میں وزیرِ صحت و خاندانی بہبود غلام نبی آزاد نے بتایا کہ ملک میں غذا کی کمی کے سبب ہر سال ہلاک ہونے والے 20 لاکھ بچوں میں سے بیشتر ایک سال سے کم عمر کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ان بچوں کا تعلق اتر پردیش اور بہار جیسی ریاستوں سے ہے، جہاں مر کز بڑی مقدار میں اسپتالوں میں ضروری اشیا، ٹیکے اور انسدادِ امراض کی ادویات فراہم کرتا ہے، لیکن ریاستی حکومتیں اسے سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔ اس کے علاوہ یہ اموات دیہی علاقوں میں زیادہ ہو تی ہیں۔ جہاں اسپتال اور ڈاکٹروں کی کمی ہے۔

اس سلسلے میں بہار کے وزیرِ صحت نند کشور یادو کا کہنا ہے کہ یہاں اس قسم کے معاملات اس وجہ سے زیادہ ہیں کہ ریاست کی 65 فیصد آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرتی ہے اور ان افراد کو مناسب خوراک تو دور کی بات، دوائیں یا امراض کے ٹیکے بھی میسر نہیں ہو پاتے ہیں۔ اسی باعث بہار میں بچوں کی شرح اموات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں قطعی سنجیدہ ہے اور اور ان اموات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG