رسائی کے لنکس

بھارت: برآمد پر پابندی کے بعد آم کی قیمتوں میں کمی


جب سے یورپی یونین نے بھارتی آم اور چند سبزیوں پر 18 ماہ تک کی پابندی عائد کی ہے، بھارت کی مقامی مارکیٹوں میں 'الفونسو' کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

یورپی یونین کی طرف سے بھارتی آموں کی درآمد پر لگنے والی پابندی کے بعد بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی لے دے چل رہی ہے۔

لیکن بھارت کے اندر لوگ بہت خوش ہیں کہ مقامی منڈیوں میں پھلوں کے بادشاہ کی فراوانی ہے جس کے باعث قیمتیں گر گئی ہیں۔

پرنیما دھیر نے دہلی میں اختتام ہفتہ بہت سی سبزی اور پھل خرید لیے تھے۔ لیکن اِن رپورٹوں کے بعد کہ بیش بہا 'الفونسو ' آم کی قیمتیں گر چکی ہیں، وہ سپرمارکیٹ گئیں اور وہاں سے آم کی یہ قسم خریدی ، جو زیادہ نرخ کے باعث عام طور پر متوسط طبقے کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی ہے۔

دھیر کے بقول، "میں بہت خوشی ہوں۔ ہم جتنا چاہیں، یہ آم لے سکتے ہیں۔ یقین نہیں آتا!"

جب سے یورپی یونین نے بھارتی آم اور چند سبزیوں پر 18 ماہ تک کی پابندی عائد کی ہے، بھارت کی مقامی مارکیٹوں میں 'الفونسو' کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ یورپی یونین نے یہ پابندی درآمد کیے گئے آموں کی کھیپ میں مکھیوں کی موجودگی کی نشاندہی پر کیا۔

یہ پابندی یکم مئی سے نافذ ہوئی ہے۔ اور یوں دو عشروں بعد پہلی بار مشہور 'الفونسو' کی قمتیں کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG