رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف جنگی جرائم کی قرارداد کو بھارتی حمایت


قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کی جائیں کہ 26 سالہ خانہ جنگی کے مئی 2009 میں اختتام سے قبل سری لنکن فوج اور تامل ٹائیگرز دونوں نے ہی مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے مطابق ان کی حکومت اقوام متحدہ کی اس قرار داد کی حمایت کر سکتی ہے جس میں خانہ جنگی کے آخری دور میں جنگی جرائم کے ارتکاب پرسری لنکا کی مذمّت کی گئی ہے۔

پیر کو بھارتی پارلیمان سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم سنگھ کا کہنا تھا کہ اس قرارداد سے سری لنکا کی تامل برادری کے لیے ایک ایسے مستقبل کی راہیں کھل سکتی ہیں جس کی بنیاد برابری اور انصاف ہوں۔

بھارتی حکمران اتحاد میں شامل تامل پارٹیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی حمایت نہ کی گئی تو وہ ان کے وزراء حکومت چھوڑ دیں گے۔ اس قرارداد پر جمعے کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کی جائیں کہ 26 سالہ خانہ جنگی کے مئی 2009 میں اختتام سے قبل سری لنکن فوج اور تامل ٹائیگرز دونوں نے ہی مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

گزشتہ اپریل کو شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے ہسپتالوں اور دیگر شہری نشانوں پر جو گولہ باری کی، اس سے ممکن ہے کہ دسیوں ہزار افراد کی ہلاکت ہوئی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں اور اس کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی ایک خصوصی کمیشن بنانا چاہیے۔

سری لنکا کی حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG