رسائی کے لنکس

اجمل قصاب کو سزا جمعرات کو سُنائى جائے گی


اجمل قصاب
اجمل قصاب

ایک بھارتی عدالت اُس پاکستانی شہری کو جمعرات کے روز سزا سنائے گی، جسے 2008 میں ممبئى میں اُن حملوں کے سلسلے میں مجرم قرار دیا جاچکا ، جن میں 166 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

منگل کے روز جج نے سزا سنائے جانے کے مقصد سے جاری مقدمے کی سماعت کے دران اپنے فیصلے کے اعلان کو ملتوی کردیا۔استغاثہ ، محمد اجمل قصاب کے لیے موت کی سزا کا مطالبہ کرچکا ہے،جو ممبئى کے حملوں میں زندہ گرفتار ہوجانے والا واحد حملہ آور تھا۔

ممبئى میں جاری مقدمے کی سماعت کے دوران وکیلِ استغاثہ نے کہا کہ مجرم قرار پانے والے مسلح شخص نے اپنے افعال پر کسی ندامت کا اظہار نہیں کیا اور اِسے ممکنہ حد تک سخت ترین سزا ملنی چاہئیے۔

پیر کے روز قصاب اُس عدالت میں چہرے پر کسی تاثر کے بغیر خاموش بیٹھا رہا تھا تھا، جس نے اُسے تمام کے تمام 86 الزامات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔

قصاب ، اُن 10 مسلح آدمیوں میں شامل تھا جنہوں نے سمندر کے راستے ممبئى پہنچ کر شہر کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن، دو فائیو سٹار ہوٹلوں، ایک ریستوراں اور ایک یہودی سینٹر پر حملے کیے تھے۔قصاب کو حملوں کی پہلی رات ریلوے سٹیشن پر گرفتار کیا گیا تھا، جہاں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG