رسائی کے لنکس

بھارتی بحریہ کے بیڑےمیں خفیہ کارروائی کرنے والا بڑا جنگی جہاز شامل


Shooting in Connecticut
Shooting in Connecticut

بھارت نےپہلا مختلف النوع خصوصیات کا حامل جنگی جہاز جِس کی دشمن کےریڈارپرنشاندہی نہیں ہوگی، بحریہ میں شامل کر لیا ہے۔

جمعرات کے روز ممبئی کی بندرگاہ پر وزیرِ دفاع اے کے انٹونی نے ‘آئی این ایس شِوالِک’ نامی جہاز کو بھارتی بحریہ میں شامل کر لیا۔ یہ دنیا میں اپنی قسم کا پہلا بڑا جہاز ہے جو سمندر میں اپنی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔

بھارتی بحریہ کے توسیعی پراجیکٹ کے تحت اِس جہاز کو ممبئی کے مزاگاؤں ڈاکیارڈ میں بنایا گیا ہے۔ بھارتی بحریہ اگلے نو سے دس سالوں میں ایسے مزید دس خفیہ کارروائی کرنے والے جنگی جہازوں کوحاصل کرلے گا۔

ادارے کے چیرمین ریٹائرڈ وائیس ایڈمرل ایچ ایس ماہی کے مطابق 6000ٹن کا یہ جہاز دنیا کا پہلا بڑا جہاز ہے جو اسٹیلتھ خصوصیت کے سبب دشمن کے ریڈار کو مات دے کر کارروائی کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ جہاز بھارت، روس، اسرائیل کے علاوہ مغربی ممالک کے ہتھیاروں سے لیس ہوگا۔

XS
SM
MD
LG