بھارتی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کے بڑھتے ہوئے خسارے میں نئے بجٹ کے ذریعے کمی لائے گی، جس میں زیادہ بلند ٹیکس تجویز کیے گئے ہیں۔
وزیرِ خزانہ پرنب مُکرجی نے جمعے کےروز پارلیمنٹ میں سالانہ بجٹ پیش کردیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس وقت معیشت کہیں بہتر ہے۔ حکومت ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کو بتدریج ختم کردے گی اور معیشت کو سنبھالا دینے کے اُن اقدامات پر نظرِ ثانی کرے گی، جو اقتصادی انحطاط کے دوران اختیار کیے گئے تھے۔
مکرجی نے کہا ہے کہ مالی خسارے کو، جو اس سال تقریباً سات فیصد تک بڑھ گیا ہے، اگلے مالی سال کے دوران کم کر کے ساڑھے پانچ فیصد کردیا جائے گا۔اُنہوں نے پیش گوئى کی کہ بعد میں خسارے کو مزیہ کم کر دیا جائے گا۔
لیکن مجوزہ بجٹ میں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں میں اِضافے نے حزبِ اختلاف کے کئى ارکانِ پارلیمنٹ کو برہم کر دیا۔اور انہوں نے چلّا چلّا کر کہا کہ اِن اضافوں سے اِفراطِ زر میں مزید اضافہ ہوگا۔