رسائی کے لنکس

نکسل باڑیوں کے خلاف فوجی کارروائى جاری رہے گی: بھارت


بھارتی وزیرِ داخلہ پی چدم برم
بھارتی وزیرِ داخلہ پی چدم برم

اس ماہ کے شروع میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ماؤ نواز باغیوں کے سب سے بڑے حملے کے بعد بھارتی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ باغیوں کے خلاف ، جنہیں نِکسل باڑی بھی کہا جاتا ہے، ایک بڑی فوجی کارروائى کو جاری رکھے گی۔

وزیرِ داخلہ پی چدمبرم نے پیر کے روز پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ حکومت دو سے تین سال تک کے عرصے میں نِکسل باڑیوں کی بغاوت کو کچل دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

اُن کے اس بیان سے تقریباً دو ہفتے پہلے ماؤ نواز باغیوں نے نیم فوجی دستے کے ایسے 76 ارکان کو ہلاک کردیا تھا ، جو صوبے چھتیس گڑھ میں گھنے جنگل میں ایک گشت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

اُس حملے کے بعدحکومت کی اُس بڑی فوجی کارروائى کے موثر ہونے کے بارے میں شک و شبہے کا اظہار کیا جارہا ہے، جو اُس نے باغیوں کے خلاف پچھلے سال کئى مشرقی اور وسطی صوبوں میں شروع کی تھی۔

چدمبرم نے پیر کے روز کہا ہے کہ حکومت مقامی لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اُن علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر زیادہ توجہ دے گی جہاں نکسل باڑی سرگرمِ عمل۔

XS
SM
MD
LG