رسائی کے لنکس

چھتیس گڑھ: ماؤنوازوں نے 26پولیس اہل کاروں کو ہلاک کردیا


ماؤنوازوں کا جھنڈا
ماؤنوازوں کا جھنڈا

بھارت کے صوبے چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں نے منگل کے دِن ایک حملے میں 26پولیس اہل کاروں کو ہلاک کردیا۔

حالیہ عرصے میں صوبے میں نکسلیوں کی یہ بڑی کاروائی ہے اور دونوں کاروائیوں میں نیم فوجی فورسز یعنی سینٹرل رِزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان نشانہ بنے، جو کہ نکسلیوں کے خلاف جاری آپریشن ‘گرین ہَنٹ’ کا حصہ ہیں۔

نارائن پور ضلعے کے دھورائے پولیس اسٹیشن کی حدود میں منگل کی سہ پہر نکسلیوں نے 70رکنی نیم فوجی دستے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اِس کاروائی میں تقریباً 90نکسلیوں نے حصہ لیا۔

سی آر پی ایف کی یہ ٹیم بدھ سے شروع ہونے والے نکسلیوں کی دو روزہ ہڑتال سے قبل علاقے میں تلاشی مہم میں مصروف تھی۔

حملے میں 26جوان ہلاک ہوئے اور 23زخمی ہوگئے جِن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کی منتقلی کے لیے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔ علاقے میں زائد دستوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال چھ اپریل کو صوبے کے دلتیواڑا علاقے میں نکسلیوں نے سی آر پی ایگ کے 75جوانوں کو ہلاک کیا تھا اور یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بدترین حملہ تھا۔

XS
SM
MD
LG