رسائی کے لنکس

شمالی بھارت میں ہو نے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

منگل کو پیش آنے والے اس پرتشدد واقعہ کے بعد ریاست آسام کے کئی علاقوں میں جمعرات کو کرفیو نافذ رہا۔ بھارتی وزیر اعظم نے اس واقعہ کو " ایک بزدلانہ فعل " قرار دیا۔

شمالی مشرقی بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ قبائلی علیحدگی پسندوں کی طرف سے کیے گئے منظم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

منگل کو دیر گئے ہونے والے اس پرتشدد واقعہ کے بعد ریاست آسام کے کئی علاقوں میں جمعرات کو کرفیو نافذ رہا۔ بھارتی وزیر اعظم نے اس واقعہ کو " ایک بزدلانہ فعل " قرار دیا۔

صدر پرناب مکھرجی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ "دہشت گردی اور تشدد کے ایسے واقعات کو سختی سے کچلنا ہو گا"۔

حکام نے ایک مقامی علیحدگی پسند گروہ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ(این ڈی ایف بی ) پر اس حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت نے اس گروہ کو دہشت گرد تنطیم قرار دیا ہوا ہے اور حال ہی میں ان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

این ڈی ایف بی مقامی بوڈو افراد کے لیے ایک آزاد ملک کا قیام چاہتی ہے۔

یہ گروہ 1998ء میں تشکیل کے بعد غیر بوڈو آبادی کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کر چکا ہے۔ اس کی طرف سے مئی میں کیے گئے ایک حملے میں درجنوں مسلمان ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG