رسائی کے لنکس

بھارت اور فرانس کے درمیان سویلین جوہری معاہدہ


فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی نے ہفتہ کو بینگلور میں خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے میں خطاب بھی کیا تھا۔
فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی نے ہفتہ کو بینگلور میں خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے میں خطاب بھی کیا تھا۔

بھارت اور فرانس نے پیر کو اربوں ڈالر مالیت کے سویلین جوہری معاہد ے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت بھارت میں جوہری توانائی سے چلنے والے دو نئے بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی ان دنوں بھارت کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں اُن کی کوشش ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی رابطوں میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

فرانس کی ایک اہم جوہری توانائی کی کمپنی اریوا سا (Areva SA) اس معاہدے کے تحت بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے جائیتاپور کے علاقے میں 1650میگاواٹ کے دو جوہری ری ایکٹر تعمیر کرے گی ۔

دونوں ملکوں کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کی کل مالیت نوارب تیس کروڑ ڈالر ہے اور اس پر فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دستخط کیے۔

عالمی کساد بازاری کے باعث 2009ء میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں کمی آئی تھی لیکن بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان ویشنو پرکاش (Vishnu Prakash) نے کہا ہے کہ اس سال ایک مرتبہ پھر دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی رابطوں میں اضافہ ہو ا ہے۔ دونوں ملکوں نے 2012ء تک دوطرفہ تجارت کا ہدف پندرہ ارب اسی کروڑ روپے مقرر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG