رسائی کے لنکس

پاکستان ہمیں جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہیں پڑھا سکتا: کرشنا


پاکستان ہمیں جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہیں پڑھا سکتا: کرشنا
پاکستان ہمیں جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہیں پڑھا سکتا: کرشنا

بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار ‘پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی عسکریت پسندی اور دہشت گردی’ کو قرار دیا ہے۔

بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پینسٹھویں اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان ہمیں جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہیں پڑھا سکتا۔’

دوسری طرف افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہاں امن اور سلامتی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ‘افغانستان کی سرحد کے پار دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔’

مسٹر کرشنا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین بھارت کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

اس سے ایک روز پہلے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی تھی اور کشمیری عوام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا تھا۔

جبکہ گزشتہ کئی سال سے پاکستان نے جنرل اسمبلی کے سامنے اس مطالبے سے گریز کیا ہے اور کشمیر کے منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG