رسائی کے لنکس

پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرے تو ہم بامعنی تعلقات کے لیے تیار ہیں: بھارتی صدر کا اعلان


پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرے تو ہم بامعنی تعلقات کے لیے تیار ہیں: بھارتی صدر کا اعلان
پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرے تو ہم بامعنی تعلقات کے لیے تیار ہیں: بھارتی صدر کا اعلان

بھارت اور پاکستان کے مابین اِس ماہ کی 25تاریخ کو سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات سے قبل بھارت نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کرتا ہے اور بھارت مخالف کارروائیوں کو روکتا ہے تو وہ پاکستان کے ساتھ بامعنی تعلقات کے قیام کے لیے تیار ہے۔

یہ بات صدرِ جمہوریہ پرتیبا دیوی سنگھ پاٹل نے پیر کے روز بجٹ اجلاس کے پہلے دِن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔

پرتیبا پاٹل نے کہا کہ حکومت دہشت گردی سے پیدا شدہ تمام قسم کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کرنا بھارت کی پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت سے بامعنی تعلقات کی خواہش کا بارہا اظہار کیا ہے اور اُس نے دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں بھی کی ہیں۔

بھارت نے ممبئی پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ روک دیا تھا جسے شروع کرنے کا مطالبہ پاکستان کی طرف سے بارہا کیا جاتا رہا ہے۔ اب جب کہ 25فروری کو دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ بات چیت کرنے والے ہیں تو صدرِ جمہوریہ نے اپنے خطاب میں مذاکرات کے دوران بھارت کی حکمتِ عملی کی جانب اشارہ کیا ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG