رسائی کے لنکس

بھارت: طیارے کے بلیک باکس کی تلاش جاری


بھارت میں تفتیش کار حادثے کی وجوہ کا پتا چلانے کے لیے ابھی تک ایئر انڈیا ایکسپریس کے تباہ ہونے والے طیارے کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو ڈھوند رہے ہیں۔ ہفتے کے روز کے اس حادثے میں 158 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

کاک پٹ کا وائس ریکارڈ ہفتے کی رات مل گیا تھا۔ لیکن عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ڈیٹا ریکارڈر، جسے بلیک باکس کہاجاتا ہے، اس سانحہ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

جنوبی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ہونے والے اس حادثے میں، طیارے کے اترتےوقت ایک سے ٹیلے سے ٹکراکر شعلوں کی لپیٹ میں آنےسے پہلے آٹھ افراد اس میں سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بھارتی شہری ہوابازی کے وزیر پرافل پٹیل نے سی این این ۔آئی بی این ٹیلی ویژن کو بتایا کہ انسانی غلطی اس حادثے کا ایک سبب ہوسکتی ہے اور یہ کہ جہاز کے اترتے وقت منظر صاف اور موسم خوشگوار تھا۔

عہدے داروں کا کہنا ہےکہ طیارے کے ملبے میں سے ہلاک ہونے والے 158 افر اد 146 کی نعشیں مل گئی ہیں اور انہیں شناخت کرلیا گیا ہے۔ امریکی ماہرین کی ایک ٹیم تحقیقات میں مدد کے لیے بھارت گئی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG