رسائی کے لنکس

logo-print

انٹرنیٹ پر سونیا گاندھی کے سوانحی خاکے پر حملہ


سونیا گاندھی

حکام نے بتایا ہے کہ کمپیوٹر ہیکرز نے بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کی ویب سائٹ پر حملہ کر کے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے سوانحی خاکے کو فحش پیغامات سے بدل دیا۔ اس حملے کے بعد ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

ہیکرز نے یہ حملہ ایسے وقت کیا جب سونیا گاندھی کی 65 ویں سالگرہ تھی۔ چند دن قبل بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا نیٹ ورک بشمول فیس بک، ٹوئیٹر اور گوگل سے کہا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹس سے ’’ناپسندیدہ‘‘ مواد ہٹا دیں۔

انٹرنیٹ کے صارفین نے سوشل میڈیا سے بھارتی حکومت کی اس درخواست پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG