رسائی کے لنکس

سی آئی اے کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ہیکرز کا حملہ


سی آئی اے کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ہیکرز کا حملہ
سی آئی اے کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ہیکرز کا حملہ

انٹرنیٹ ہیکرز کا ایک گروپ بدھ کی شام امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کی ویب سائٹ کے اندر رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں یہ ویب سائٹ بند ہوگئی۔

ہیکرز گروپ نے، جو لولز سیکیورٹی کے نام سے موسوم ہے، ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سی آئی اے کی ویب سائٹ ڈاؤن کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی آئی اے کی عوام کے لیے ویب سائٹ کو بدھ کی شام مسلسل مسائل کا سامنا رہا۔

لولز سیکیورٹی نے صرف سی آئی اے کی ویب سائٹ پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم ایسے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہوکہ سائبیر حملے سے خفیہ ایجنسی کے اندرونی کمپیوٹر نیٹ ورک سے حساس معلومات چوری ہوئی ہیں۔

سی آئی اے کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ ان کا ادارہ سائبر حملے سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لے رہاہے۔

ہیکرز لولز سیکیورٹی اس سے قبل امریکی سینیٹ ، سونی کارپوریشن، ننینڈو اور پبلک براڈکاسٹنگ سسٹم ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر بھی سائبر حملوں کا دعویٰ کرچکی ہے۔

اس گروپ کے ارکان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

گروپ کا کہناہے کہ ان کے سائبر حملوں کا مقصد انٹرنیٹ کے سیکیورٹی سسٹم میں موجود خامیوں کو سامنے لانا ہے۔

XS
SM
MD
LG