رسائی کے لنکس

logo-print

الفا اور بھارتی عہدے داروں میں امن مذاکرات


الفا اور بھارتی عہدے داروں میں امن مذاکرات

شمال مشرقی بھارت کی ایک باغی تنظیم نے کئی عشروں سے جاری اپنی شورش کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات شروع کردیے ہیں۔

جمعرات کے روز یونائیٹڈ لبریشن آف آسام کے لیڈروں نے نئی دہلی میں بھارتی عہدے داروں سے ملاقات کی۔

بھارتی وزیرداخلہ چدم برم نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہوگا۔

یونائیٹڈ لبریشن آف آسام گذشتہ 20 برس سے اپنے علاقے کی آزادی کے لیے لڑرہی ہے۔

ان لڑائیوں میں اب تک کم ازکم 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG