رسائی کے لنکس

بھارت کی شاندار پرفارمنس، نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست


بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیسٹ اسٹیٹس رکھنے والی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مارجن سے جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیسٹ اسٹیٹس رکھنے والی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مارجن سے جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 168 رنز سے تاریخی شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بدھ کی شب کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 12 اعشاریہ ایک اوور میں 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح میزبان ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیسٹ اسٹیٹس رکھنے والی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مارجن سے جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے 2007 میں کینیا کو 261 رنز سے شکست دی تھی۔

بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ، عمران ملک اور شیوم ماوی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہو سکے۔ ڈیرل مچل واحد بلے باز تھے جو سب سے زیادہ 35 اور کپتان مچل سینٹنر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی بالنگ اٹیک کے سامنے فن ایلن، ڈیون کانوے، گلین فلیپس اور مارک چیمپ جیسے جارحانہ مزاج بلے باز بے بس دکھائی دیے اور کوئی بلے باز ایک ہندسے سے زیادہ رنز نہ بنا سکا۔

سینچری بنانے والے بھارتی بلے باز شبمن گل نے 63 گیندیں کھیلیں اور اپنی اننگز میں سات چھکے اور 12 چوکے بھی لگائے۔
سینچری بنانے والے بھارتی بلے باز شبمن گل نے 63 گیندیں کھیلیں اور اپنی اننگز میں سات چھکے اور 12 چوکے بھی لگائے۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپنر ایشان کشن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن ان کے ساٹھ بیٹںگ کے لیے آنے والے شبمن گل نے 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

گل نے 63 گیندیں کھیلیں اور اپنی اننگز میں سات چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ راہول تریپاتھی 44، سوریاکمار یادیو 24 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شبمن گل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ ہاردک پانڈیا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

XS
SM
MD
LG