رسائی کے لنکس

بھارت میں سکول منہدم ہونے سے 18 بچے ہلاک

Stuffed animals and a sign calling for prayer rest at the base of a tree near the Newtown Village Cemetery in Newtown, Conn., Dec. 17, 2012.
Stuffed animals and a sign calling for prayer rest at the base of a tree near the Newtown Village Cemetery in Newtown, Conn., Dec. 17, 2012.

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں بدھ کو موسلادھار بارش کے باعث ایک سکول منہدم ہونے سے کم از کم 18 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سَم گڑھ گاؤں میں واقع سکول کے ملبے سے آٹھ بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ 11 دیگر لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

راوں ہفتے ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بھارت میں اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہو رہی ہیں ۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں رواں ماہ موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے کم از کم 175 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG