رسائی کے لنکس

بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ جیت لیا


فائل
فائل

بھارتی ٹیم نے 121 رنز کا مقررہ ہدف 5ء13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت نے ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا ہے۔

اتوار کو میرپور کے شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کو بارش کے باعث 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محموداللہ 33 اور صابر رحمن 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے۔شکیب الحسن نے 21 رنز بنائے۔

جواباً بھارتی ٹیم نے 121 رنز کا مقررہ ہدف 5ء13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے اوپنر شیکھر دھاون 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ورات کوہلی نے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

شیکھر دھاون کو 'مین آف دی میچ' جب کہ بنگلہ دیش کے صابر رحمن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG