رسائی کے لنکس

بھارتی ریاست آندھرا پریش کو تقسیم کرنے کی تجویز


بھارتی ریاست آندھرا پریش کو تقسیم کرنے کی تجویز
بھارتی ریاست آندھرا پریش کو تقسیم کرنے کی تجویز

بھارتی حکومت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایک جنوبی ریاست کے ان مسائل کے جل کےلیے متعدد تجاویز پیش کی گئیں ہیں جن کے باعث جنم لینے والے پرتشدد مظاہروں نے حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ان تجاویز میں ریاست کی ممکنہ تقسیم بھی شامل ہے۔

جمعرات کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں ریاست آندھراپریش کے تنازع کے حل کے لیے کئی ممکنہ حل پیش کیے گئے ہیں۔ جس میں تلنگا کے علاقے کو ریاست سے الگ کرکے ایک نئی ریاست کا درجہ دینے کی تجویز بھی شامل ہےجو علیحدگی کی تحریک چلانے والوں کی مانگ بھی ہے۔

ایک اور تجویز میں یہ کہاگیا ہے کہ آندھرا پریش کو ایک یونٹ کے طورپر برقرار رکھتے ہوئے تلنگاہ کے علاقے کو بااختیار بنانے کے لیے آئینی اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹ میں ریاست کے صدر مقام کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

علیحدگی پسند سرگرم کارکن، جن میں یونیوسٹی کے طالب علم بھی شامل ہیں، حالیہ برسوں میں تلنگاہ کو ایک الگ ریاست کا درجہ دینے کے لیے مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG