رسائی کے لنکس

بھارت: ماروتی موٹر کمپنی میں جزوی پیداوار شروع


بھارت: ماروتی موٹر کمپنی میں جزوی پیداوار شروع
بھارت: ماروتی موٹر کمپنی میں جزوی پیداوار شروع

بھارت کی سب سے بڑی موٹر ساز کمپنی نے، جس کا ملک کے شمال میں واقع پلانٹ مزدورں کے تنازع کے باعث بند ہوگیاتھا، محدود پیمانے پر اپنی پیداوار پھر شروع کردی ہے۔

ماروتی سوزوکی موٹر کمپنی نے پیر کے روز کہا کہ اسے توقع ہے کہ ہڑتال ختم کرانے کے لیے کارکنوں کے ساتھ جلد مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔کمپنی کوریاست ہریانہ میں واقع مانیسر پلانٹ میں ہڑتال کے باعث اب تک 33 کروڑ ڈالر سے زیادہ نقصان ہوچکاہے۔

گڑگاؤں، نئی دہلی کے قریب واقع ماروتی کے مرکزی پلانٹ میں بھی پیداوار شروع ہوگئی ہے، جہاں پچھلے ہفتے مزدور مانیسر کے اپنے ساتھیوں کی حمایت میں ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ اس پلانٹ میں روزانہ 2800 کاریں تیار کی جاتی ہیں۔

ماروتی کمپنی ، جس کی زیادہ تر ملکیت جاپان کی سوزوکی موٹرز کے پاس ہے، بھارت میں فروخت ہونے والی کل کاروں کا تقریباً نصف تیار کرتی ہےاور اسے بھارت کی ابھرتی ہوئے متوسط طبقے کی گاڑی سمجھا جاتا ہے۔

کمپنی کا کہناہے کہ مزوروں کی بے چینی اور بھارتی معیشت کی سست روی کے باعث ستمبر میں اس کی فروخت میں 21 فی صد کمی واقع ہوئی۔

ہڑتالی ملازمین ، برطرف کیے جانے والے اپنے ساتھیوں کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG