رسائی کے لنکس

بھارت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی انتہائی محدود


بھارت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی انتہائی محدود
بھارت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی انتہائی محدود

ایک نئے مطالعاتی جائزے سے ظاہر ہواہے کہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں بھارتی آبادی کا ایک بڑا حصہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ثمرات سے محروم ہے۔

بدھ کے روز میپل کرافٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معیشت کودرپیش سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ اس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی شراکت کا حصہ انتہائی کم ہے۔

مطالعاتی جائزے میں معیشت کے حوالے سے جن دس پہلوؤں کو مدنظر رکھاگیا تھا ان میں موبائل فونز کی صنعت اور انٹرنیٹ تک لوگوں کی رسائی بھی شامل تھی اور اس شعبے میں بھارت کا موازانہ دنیا کے دیگر186 ممالک سے کیا گیا ۔

اگرچہ بھارتی معیشت کا شمار دنیا کی تیز رفتاری سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں کیا جارہاہے مگر اس کے باوجو اس ملک میں د ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک بھارتی عوام کی رسائی انتہائی محدود ہے اور اس لحاظ سے وہ نچلے درجے کے حامل ممالک میں 39 ویں نمبر پر ہے۔

جب کہ اس پیمانے پر روس 134ویں، برازیل110ویں اور چین 103ویں درجے پرہیں۔

میپل کرافٹ کا کہناہے کہ ڈیجیٹل شعبے سے متعلق بھارتی ا عدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا دائرہ زیادہ تر شہری علاقوں تک ہی محدود ہے۔

مطالعاتی جائزے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی محدود رسائی کا سبب اس کا مہنگا ہونا، تعلیم کی کم تر سطح اور اس کے کمزور سگنلز ہیں۔

XS
SM
MD
LG