رسائی کے لنکس

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے لگ بھگ 100 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کئی درجن افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

زہریلی شراب پینے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا یہ واقعہ ریاست اترپردیش اور اترکھنڈ میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کا اندازہ ہے کہ شراب کا ناجائز کاروبار کرنے والوں نے زیادہ منافع حاصل کرنے کی خاطر شراب میں متھانول ملا دی تھی۔ یہ شراب نما ایک سستا کیمیکل ہے جو شراب کی نسبت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

عہدے داروں نے بتایا کہ حکومت نے شراب میں سستے اور خطرناک کیمیکل کی ملاوٹ کی روک تھام کے لیے حالیہ دنوں میں تقریباً 3000 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے شراب میں زہریلے کیمیکل کی ملاوٹ کے شبہے میں 8 لوگوں حراست میں لے لیا ہے۔ جب کہ صوبائی حکومتوں نے لاپرواہی برتنے کے الزام میں 35 سرکاری عہدے داروں کو معطل کر دیا ہے جن میں 12 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

بھارت میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی سستی شراب اور صحت کے لیے نقصان دہ شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں کیونکہ غریب افراد قانونی طور پر منظور شدہ برانڈز کی مہنگی شراب پینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

XS
SM
MD
LG