رسائی کے لنکس

ریل گاڑی کے حادثے میں 65ہلاک


بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جمعہ کی صبح ایک مسافر ٹرین کے حادثے میں کم از کم 65 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کولکتہ سے آنے والی ممبئی ایکسپریس ٹرین ایک زور دار دھماکے کے بعد پٹری سے اتُر گئی جس کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ایک مال بردار ریل گاڑی نے اُسے ٹکر مار دی۔

یہ حادثہ جھاڑ گرام نامی علاقے میں پیش آیا جوماؤ نواز باغیوں کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔ دھماکے کے باعث مسافر ٹرین کے 13 ڈبے پٹری سے اُتر گئے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ تخریب کاری کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اُن کا کہنا ہے کہ اِس کی ذمہ داری ماؤ نواز باغیوں پر ڈالنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔

ماؤ باغیوں نے حالیہ مہینوں میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ کارروائیاں ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں تک پھیل چکی ہیں۔ وزیر اعظم من موہن سنگ کے بقول یہ شورش بھارت کی اندرونی سلامتی کا سب سے سنگین مسلہء بن چکا ہے۔


XS
SM
MD
LG