رسائی کے لنکس

بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو وارننگ مل گئی

کوہلی کو یہ وارننگ اتوار کو بنگلور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران دی گئی۔ بھارت یہ میچ 9 وکٹوں سے ہار گیا تھا۔
کوہلی کو یہ وارننگ اتوار کو بنگلور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران دی گئی۔ بھارت یہ میچ 9 وکٹوں سے ہار گیا تھا۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر بوران ہینڈرکس کو کندھے سے دھکا دینے پر وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

کوہلی کو یہ وارننگ اتوار کو بنگلور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران دی گئی۔ بھارت یہ میچ 9 وکٹوں سے ہار گیا تھا۔

کوہلی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

یہ واقعہ پانچویں اوور کی چوتھی بال پر پیش آیا۔ یہ اوور ہینڈرکس کرا رہے تھے۔ کوہلی نے بال ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلی اور بھاگ کر رن بناتے ہوئے بالر ہینڈرکس کے دائیں کندھے کو اپنے دائیں کندھے سے دھکا دے دیا۔

اس اقدام کے دوران وہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس سے مراد کسی کھلاڑی، امپائر، آفیشل یا تماشائی کے ساتھ جسمانی طور پر غیر مناسب رابطہ کرنا ہے۔

یہ ستمبر 2016 میں نظر ثانی شدہ کوڈ متعارف کرائے جانے کے بعد سے کوہلی کو ملنے والی تیسری وارننگ ہے۔ یوں اب ان کے ریکارڈ میں تین ڈی میرٹ پوائنٹ شامل ہو گئے ہیں۔

ان میں پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کے دوران دیا گیا جب کہ دوسرا رواں سال 22 جون کو افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران انہیں دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG