رسائی کے لنکس

کرونا وائرس: بھارتی کرکٹ بورڈ کا 51 کروڑ روپے عطیے کا اعلان، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا


بی سی سی آئی کے اعلان کردہ عطیے کی رقم وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہنگامی صورت حال میں عوام کی مدد کے لیے قائم کیے گئے 'پی ایم کیئرز' فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔
بی سی سی آئی کے اعلان کردہ عطیے کی رقم وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہنگامی صورت حال میں عوام کی مدد کے لیے قائم کیے گئے 'پی ایم کیئرز' فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے 68لاکھ ڈالر یا 51 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین عطیہ دینے کے اعلان پر تنقید کی ہے جب کہ صارفین نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

عطیے کا اعلان بی سی سی آئی کے سربراہ اور سابق کرکٹر سورو گنگولی سمیت کئی اہم عہدیداروں کی جانب سے کیا گیا۔

بورڈ نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عطیے کی رقم 'پی ایم کیئرز' فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

عطیہ کرنے والوں میں بی سی سی آئی کے ساتھ اس سے منسلک ریاستی تنظمیں بھی شامل ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ عطیہ دینے کا مقصد کرونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے امداد فراہم کرنا ہے۔

عطیے کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بی سی سی آئی کو امدادی رقم کا اعلان نہ کرے پر آڑے ہاتھوں لیا جارہا تھا۔

اب جب عطیے کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے تو ٹوئٹر پر 'شیم آن بی سی سی آئی' کا ٹرینڈ بھی رجحان پا رہا تھا۔

اس ٹرینڈ میں صارفین اپنے اپنے انداز میں بورڈ پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

عطیہ کے اعلان کے بعد بورڈ کو ایک مرتبہ پھر برا بھلا کہا جارہا ہے۔

بشتر صارفین کا کہنا ہے کہ بورڈ کو ہر سال کئی ارب روپے کی آمدنی ہوتی ہے ایسے میں صرف 51 کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان مذاق لگ رہا ہے۔

ایک صارف نے تو بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی اور ویراٹ کوہلی کو بھی نہیں چھوڑا۔

XS
SM
MD
LG