انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے بچپن کی دوست ساکشی سنگھ راوت سے دہرہ دون میں شادی کرلی۔
شادی کی یہ تقریب بالکل نجی رکھی گئی اور اِس سے میڈیا کو دور رکھا گیا۔ تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ کے علاوہ قریبی دوستوں اور کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔
اٹھائیس سالہ دھونی نے ہوٹل منجمینٹ کی23سالہ طالبہ ساکشی سے ایک روز قبل ہی سگائی کی تھی۔
شادی کی رسوم کی ادائگی کرانے والے پنڈت نے بعد میں ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت میں اِس کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اتوار کی رات بارہ بجے کے بعد رسوم ادا کی گئیں، جِس کے بعد یہ نوبیاہتہ جوڑا نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگیا۔
خبروں کے مطابق، اِس تقریب میں صرف پچاس کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی جِن میں ہربجن سنگھ، اشش نہرا، آر پی سنگھ، رویت شرما کے علاوہ فلم اداکار جان ابراہیم اور فرح خان قابلِ ذکر ہیں۔ انڈین میڈیا نے اِس شادی کی تقریب کی بڑے پیمانے پر خبریں شائع کی ہیں۔
مقبول ترین
1