وزیراعظم نریندر مودی نے آٹھ نومبر کی رات کو اچانک 1000 اور 500 روپے کے کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا، ان نوٹوں کو بینک سے تبدیل کرانے کی مدت جمعہ کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد ایسے کرنسی نوٹوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔
بھارت: کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا آخری دن

1
بھارت میں 1000 اور 500 روپے کے پرانے نوٹوں کو بینک میں تبدیل کرانے کا آج (جمعہ کو) آخری دن ہے۔

2
بھارت کے تقریباً سبھی بینکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

3
عام لوگوں کو نقد کرنسی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے اُنھیں روز مرہ کے لین دین میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

4
بھارتی حکومت نے دو ہزار روپے کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروایا ہے۔