رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کی گرفتاری


بھارتی کشمیر میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کی گرفتاری
بھارتی کشمیر میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کی گرفتاری

کشمیر کے بھارتی کنٹرول کے علاقے میں پولیس نے انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن کو اس لیے گرفتار کرلیا ہے کہ اُس نے پاکستان میں مقیم باغی لیڈروں کو ٹیلی فون پر ایک سیمینار میں شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔

احسن اَنتو کو بدھ کے روز متنازع علاقے کے سب سے بڑے شہر سری نگر میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے اُس ہوٹل پر بھی چھاپہ مارا جہاں سیمی نار ہونے والا تھا اور جاوید میر کو گرفتار کرلیا ۔ وہ علحدگی پسند تنظیم جموں و کشمیر محاذِ آزادی کے ایک عہدے دار ہیں۔

کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بٹا ہوا ہے ، لیکن دونوں ملک پورے علاقے کے دعوے دار ہیں۔

علحدگی پسند مسلمانوں کی مختلف تنظیمیں بھارت سے آزادی یا مسلم اکثریت کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے دو عشروں سے لڑ رہی ہیں۔ اس بغاوت میں 47 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG