رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں تازہ جھڑپیں: جیشِ محمد کے دوکمانڈروں سمیت چھ عسکریت پسند ہلاک


بھارتی کشمیر میں تازہ جھڑپیں: جیشِ محمد کے دوکمانڈروں سمیت چھ عسکریت پسند ہلاک
بھارتی کشمیر میں تازہ جھڑپیں: جیشِ محمد کے دوکمانڈروں سمیت چھ عسکریت پسند ہلاک

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے سوپور شہر اور سرحدی ضلع کُپواڑہ کے ایک جنگل میں بیک وقت شروع ہونے والی جھڑپیں ہنوز جاری ہیں۔

عہدے داروں نے سری نگر میں بتایا کہ سوپور میں تاحال جیشِ محمد نامی عسکریت پسند تنظیم کے دو اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کیا جاچکا ہے، جو، اُن کے بقول، پاکستانی شہری ہیں، جب کہ ضلع کُپواڑہ کے جنگل میں چار عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں، جِن کی فوری طور پر شناخت نہیں جا سکی ۔

اِن جھڑپوں میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے، جب کہ سوپور میں فوجیوں نے اُس نجی مکان کو مارٹر گولے داغ کر تباہ کر دیا جِس کے اندر عسکریت پسند موجود تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ مکان کے زمین بوس ہونے کے ساتھ ہی عسکریت پسندوں کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رُک گیا تھا جِس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وہ مارے جا چکے ہیں۔ لیکن جونہی اُن کی لاشیں ڈھونڈنے کے لیے ملبہ ہٹانا شروع کیا گیا، وہاں سے گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اِس اچانک حملے کی زد میں آکر ایک فوجی شدید طور پر زخمی ہوگیا، اور ساتھ ہی دو عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ تاہم، اُن کا تیسرا ساتھی زندہ بچ نکلا۔

دریں اثنا، سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے ایک مقامی اردو روزنامے ‘الصفا’ کے دفتر، اُس کی پرنٹنگ پریس اور دیگر اثاثوں کو ضبط کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔

اخبار نے گذشتہ دِنوں بھارت کے حکمراں اتحاد کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی کے مقامی صدر پروفیسر سیف الدین سوز کے ایک عوامی جلسے کے دوران لی گئی تصویر چھاپی تھی جِس کے نیچے درج عبارت میں مبینہ طور پر ہتک آمیز الفاظ درج تھے۔

XS
SM
MD
LG