رسائی کے لنکس

کشمیر: پولیس فائرنگ میں تین افراد ہلاک، کئی زخمی


کئی دِنوں کی خاموشی کےبعد نئی دہلی کےزیرِانتظام کشمیرمیں پیر کے روز پھر تشدد بھڑک اُٹھا، جِس کے دوران ایک ہجوم پر پولیس فائرنگ میں کم از کم تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ یہ واقع سری نگر مظفر آباد شاہراہ پر ایک گاؤں میں پیش آیا۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ایک مسجد کے باہر جمع بھیڑ پر بلا اشتعال گولی چلا دی لیکن عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایک مشتعل ہجوم نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اورجب پولیس نے اُنھیں ہٹانے کی کوشش کی تو ہجوم نے اُس پر پتھراؤ کیا۔

تاہم، سری نگر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سینئر پولیس افسروں نے فائرنگ کے اِس واقعے کا سنجید گی سے نوٹس لیتے ہوئے اُس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

فائرنگ کا تازہ واقعہ ایک ایسے دِن پیش آیا ہے جب وادی کشمیر کی بازاروں میں رونقیں لوٹ آئی ہیں اور ہزاروں لوگ عید الفطر کی آمد پر خریداری کر رہے ہیں۔

اِس سے پہلے آزادی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے عام ہڑتالوں اور احتجاجی مظاہروں میں دو دِن نرمی کا اعلان کیا تھا۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG