رسائی کے لنکس

سری نگر میں پویس پر دستی بم سے حملہ، پانچ افراد زخمی


بھارتی کشمیر میں جھڑپیں
بھارتی کشمیر میں جھڑپیں

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں نے جمعے کے روز بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں پولیس پر ایک دستی بم پھینکا جس سے کم ازکم چار پولیس اہل کار اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے یہ بم پولیس پر اس وقت پھینکا جب وہ سری نگر کے پرانے شہر میں بھارت مخالف ایک مظاہرے کو منشتر کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

سیکیورٹی عہدےد ار علاقے میں تشدد میں ممکنہ اضافے اور پاکستان سے مداخلت کاروں کی آمد میں اضافے سے خبردار کرچکے ہیں۔

کشمیر میں جہاں مسلمان علیحدگی پسند بھارت سے آزادی یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے دوعشروں سے زیادہ عرصے سے لڑ رہے ہیں ، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات عام ہیں۔ اس شورش کے نتیجے میں اس وقت سے اب تک 47 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG