رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: برف کے تودوں کی زد میں آکر چار دیہاتی ہلاک



بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دور دراز پہاڑی علاقے میں تودے گرنے کے واقع میں چار دیہاتی ہلاک ہوگئے۔

یہ واقع سنیچر کو پُلر نامی گاؤں کے قریب پیش آیا جِس کی اطلاع اتوار کوسری نگر پہنچی۔

پُلرکے مکینوں نے بتایا ہے کہ ایک شخص پہاڑی دَرّے کے قریبی قصبے کی طرف پیدل سفر کر رہا تھا کہ تودے کی زد میں آگیا۔ تقریباً 15دیہاتی اُس کی مدد کو دوڑے لیکن کچھ ہی دیر بعد برف کا ایک اور تودا گِرا۔

حادثے میں بچنے والے چند افراد نے جب إِس کی اطلاع پولیس کو دی تو شہری انتظامیہ کے ذمہ دار دیہاتیوں کی کھیپ کے ساتھ حادثے کی جگہ پہنچے۔ بتایا جاتا ہے کہ انیس گھنٹوں کے بعد چار دیہاتیوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی ملیں جب کہ آخری اطلاعات آنے تک پھنسے ہوئے بقیہ افراد کو بچانے کا کام جاری تھا۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG