رسائی کے لنکس

بالی ووڈ فلم ’لنچ باکس‘ نے امریکی باکس آفس بھی’فتح‘ کرلیا


نیویارک اور لاس اینجلس میں پہلے ویک اینڈ پر اکیاون ہزار تین سو پچیس ڈالر کا بزنس کیا یعنی ہر ایک سنیما سے تقریباً سترہ ہزارایک سو آٹھ ڈالر

کراچی ۔۔۔ ’لنچ باکس‘ امریکی باکس آفس کو بھی ’فتح‘ کرنے میں کامیاب ہوگئی، حالانکہ فلم لاس اینجلس اور نیویارک کے صرف تین سینما ہالز میں ریلیز ہوئی تھی۔ لنچ باکس نے بھارت میں دلوں کو فتح کرتے ہوئے 20کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اسے آسکرز کی فارن لینگویج کیٹیگری کے لئے بھی نامزدگی ملی تھی۔

فلم جرمنی میں ریلیز ہوئی اور سوا دس کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فرانس میں بھی فلم نے کم و بیش اتنا ہی کاروبار کیا۔ اب رتیش بترا کا ’لنچ باکس‘ امریکی باکس آفس کی زینت بڑھا رہا ہے۔ ’لنچ باکس‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں عرفان، نمراٹ کور اور نوازالدین صدیقی۔

’بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام‘ کے مطابق، فلم نے نیویارک اور لاس اینجلس میں پہلے ویک اینڈ پر اکیاون ہزار تین سو پچیس ڈالر کا بزنس کیا، یعنی ہر ایک سنیما سے تقریباًسترہ ہزارایک سو آٹھ ڈالر۔

اس کامیابی نے فلم ریلیز کرنے والی امریکی ڈسٹری بیوشن کمپنی ’سونی پکچرز کلاسکس‘ کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں، جس کے بعد، کمپنی اگلی فلم کو امریکہ بھر میں واقع سینکڑوں سنیما ہالز میں ریلیز کیا جائے گا۔

امریکہ میں ’لنچ باکس‘ اسی ہفتے ریلیز ہوئی جس ہفتے آسکر کا میلہ سجا۔ فلم جمعہ کو ریلیز ہوئی جبکہ ہفتے کو اس نے خوب رش لیا، جس سے اس کا بزنس پہلے دن سے ڈبل ہوگیا۔

فلم ممبئی میں رہنے والے ایک عام سے جوڑے کے درمیان اچانک ہوجانے والی محبت کی کہانی ہے، حالانکہ دونوں کا پس منظر مختلف ہے۔

’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں فلم کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے فلم’لنچ باکس‘ مایوسی کے چہرے میں لپٹی امید کی کہانی ہے۔
XS
SM
MD
LG