رسائی کے لنکس

بھارتی بحریہ کےسینئرافسرکےروسی خاتون کےساتھ تعلقات ثابت ہوگئے: وزیرِ دفاع کا انکشاف


بھارتی بحریہ کےسینئرافسرکےروسی خاتون کےساتھ تعلقات ثابت ہوگئے: وزیرِ دفاع کا انکشاف
بھارتی بحریہ کےسینئرافسرکےروسی خاتون کےساتھ تعلقات ثابت ہوگئے: وزیرِ دفاع کا انکشاف

بھارتی وزیرِ دفاع، اے کے اینٹونی نے روس کے طیارہ بردار بحری بیڑے، ایڈمرل گورشکوف کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کے سلسلے میں بولتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ کی جانچ سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ایک روسی خاتون کے ساتھ ایک سینئر افسر کے تعلقات تھے۔ تاہم، ابھی یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ تعلقات گورشکوف کی قیمت میں اضافے پر اثرانداز ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ افسر کا نام کموڈور راجندر سنگھ ہے اور 2005ء سے 2007ء کے درمیان روس میں گورشکوف رِی فِٹ پراجیکٹ کے انچارج تھے اور اُس کمیٹی میں بھی شامل تھے جو قیمت کے سلسلے میں بات چیت کر رہی تھی۔

روسی خاتون کے ساتھ راجندر سنگھ کی قابلِ اعتراض تصاویر ملنے کے بعد اُن کے خلاف ایک اعلیٰ سطحی جانچ کی گئی اور تعلقات ثابت ہوگئے۔

اے کے اینٹونی نے نئی دہلی میں یونیفائیڈ کمانڈرز کانفرنس میں بولتے ہوئے مزید کہا کہ بحریہ نے اِس معاملے کے ایک حصے کی جانچ کر لی ہے اور دوسرے کی شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گذشتہ ماہ 2.33بلین ڈالر میں خریدا تھا۔ لیکن، شپ یارڈ نے 2007ء کے بعد دوبار قیمت میں اضافہ کیا۔ اصل سودے کے مطابق اگست 2008ء ہی میں ایڈمرل گوشکوف بھارت کو مل جانا چاہیئے تھا مگر قیمت میں اضافے اور سودے کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کے سبب اب یہ بحری بیڑا 2012ء میں بھارت پہنچے گا۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG