رسائی کے لنکس

بھارت: اسٹیل پلانٹ حادثے میں چھ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پلانٹ میں پانی کے پائپ پھٹنے کی وجہ سے مہلک میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

بھارت کے قومی اسٹیل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج سے چھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

عہدیداورں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کی رات بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے مرکزی شہر رائے پور سے چالیس کلومیڑ دور بھیلال اسٹیل پلانٹ میں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پلانٹ میں پانی کے پائپ پھٹنے کی وجہ سے مہلک میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں گیس سے متاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں ممبئی میں بحریہ کی ایک روسی ساختہ آبدوز، آئی این ایس سندھورکشک میں ایک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس سے یہ آبدوز ڈوب گئی تھی اور اس پر موجود تمام 18 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG