رسائی کے لنکس

ارب پتی مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں بیونسے کی پرفارمنس


ایشا امبانی
ایشا امبانی

بھارت کے ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کا ان دنوں خبروں میں خوب چرچا ہے۔

گذشتہ کئی روز سے شادی کی تقریبات جاری ہیں اور دنیا بھر سے مہمان اس شادی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔

ان مہمانوں میں امریکہ کی سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن اور مشہور امریکی گلوکارہ بیونسے بھی شامل ہیں۔

شادی کی تقریبات بھارت کے شہر اُدے پور میں ہو رہی ہیں جہاں گذشتہ شب بیونسے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور تقریب میں شریک شرکا سے خوب داد سمیٹی۔

اس تقریب میں سابق خاتون اول ہلری کلنٹن کے علاوہ سچن ٹنڈولکر، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ایشوریہ رائے، پرینکا چوپڑا وغیرہ اور دیگر طبقات سے منسلک نامور افراد نے شرکت کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق اُدے پور میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو پہنچانے میں 100 چارٹرڈ طیاروں کی خدمات حاصل کیں۔

27 سالہ ایشا امبانی اور 33 سالہ آنند پیرامل کی شادی کی تقریب 12 دسمبر کو ہو گی۔

کاروباری شخصیت مکیش امبانی کا شمار جنوبی ایشا کے امیر ترین افراد ہوتا ہے اور کاروباری جریدے فوربس کے مطابق مکیش امبانی 47 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

اس سے قبل ایشا اور آنند کی منگنی اٹلی میں ہوئی تھی اور اس میں امریکہ کے موسیقار جان لیجنڈ اور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG