رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: طیارے کے ممکنہ بلیک باکس کے سگنل موصول


اب تک امدادی کارکن 48 لاشیں برآمد کی ہیں اور عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دیگر کئی لاشیں جہاز کے مرکزی حصے میں ہوسکتی ہیں جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کرنے والوں کو جہاز کے ممکنہ "بلیک باکس" کا سگنل موصول ہوا ہے۔

انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے یہ جہاز 28 دسمبر کو لاپتا ہو گیا تھا اور تین روز بعد اس کی کچھ باقیات کی نشاندہی بحیرہ جاوا میں ہوئی تھی۔ جہاز پر سوار عملے سمیت 162 افراد میں سے کوئی بھی اس میں زندہ نہیں بچا۔

جمعہ کو انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ سیفٹی کے ایک عہدیدار سانتوسو سایوگو نے بتایا کہ تلاش میں مصروف ارکان کو سگنل موصول ہوئے اور "ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ بلیک باکس کے ہی سنگل ہوں گے، اس بات کی تصدیق غوطہ خور ہی کریں گے۔"

ان کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فلائیٹ ریکارڈرز جہاز کی دم سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔

بدھ کو جہاز کی دم سمندر میں تقریباً 30 میٹر گہرائی سے برآمد ہوئی تھی اور یہ اس مقام سے تقریباً تیس کلومیٹر دور سے ملی جہاں طیارے کے موجود ہونے کی آخری مرتبہ نشاندہی ہوئی تھی۔

اب تک امدادی کارکن 48 لاشیں برآمد کی ہیں اور عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دیگر کئی لاشیں جہاز کے مرکزی حصے میں ہوسکتی ہیں جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG