رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: کشتی میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک


فوری طور پر تو آگ لگنے کی مصدقہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی البتہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں نصب جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔

انڈونیشیا کے ایک جزیرے پر سیاحوں کو لے جانے والی کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور لگ بھگ 20 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں پیش آیا۔

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق کشتی میں سوار متعدد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

فوری طور پر تو آگ لگنے کی مصدقہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی البتہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں نصب جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔

انڈونیشیا میں واقع جرائز پر آمد و رفت کے لیے کشتیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، تاہم کشتیوں کی صورت حال کے بارے میں مختلف حلقوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG