رسائی کے لنکس

انڈونیشیا:کشتی میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے آٹھ افراد ہلاک


انڈونیشیا:کشتی میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے آٹھ افراد ہلاک
انڈونیشیا:کشتی میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے آٹھ افراد ہلاک

انڈونیشیا میں ایک کشتی پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب ساحل پر کھڑی اس کشتی پر موجود ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنا شروع ہوگئے۔

حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ کشتی مشرقی جزیرے جاوا کے دارالحکومت سرابے کی تانجنگ پیراک بندرگاہ پر کھڑی تھی اور اسے بورنیو جزیرے کے شہر بنجارماسن کے لیے روانہ ہونا تھی۔

انڈونیشیا میں خراب حفاظتی اقدامات کے باعث کشتیوں کے حادثات معمول کی بات ہے۔

XS
SM
MD
LG